بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی 2 رکن اسمبلی اور نامزد چیئرمین گرفتار

رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد شاہ، رابستان جبکہ نامزد چئیرمین امجد آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2023
فوٹو:فائل

کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 رکن اسمبلی اور نامزد چیئرمین کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے نیول کالونی یوسی 13 وارڈ ایک کے پرائزائیڈنگ افسر ڈاکٹر سمیع کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوار برائے یوسی چیئرمن امجد آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق مقدمہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے پرائزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ملزم امجد آفریدی نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مدعی مقدمہ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی اور اغوا کرنے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی محمد علی مروت نے بتایا کہ پولیس نے فوکل پرسن الیکشن ڈسٹرکٹ کورنگی نیاز احمد کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ عدیل احمد پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے پولنگ اسٹیشن میں رکھی ہوئی بیلٹ پیپر بک اٹھا کر لیجانے کا الزام ہے۔ دریں اثنا گلشن معمار پولیس پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین بلال رحمانی اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان کو حراست میں لیا۔

پولیس نے ایم پی اے رابستان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کے رکن اسمبلی اور نامزد چیئرمین کی بلاجواز گرفتاری اور مقدمات کے اندراج پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں