گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر دوبارہ بائیو میٹرک سے شروع
نئی رجسٹریشن اور پرانی گاڑیوں کی ٹرانسفر بائیو میٹرک 21جنوری سے بحال ہو جائے گی
محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نئی رجسٹریشن اور پرانی گاڑیوں کی ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 21جنوری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے تمام دفاتر کے افسران کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا، پیر 23جنوری سے تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر دوبارہ بائیو میٹرک شروع ہوجائے گی اور رجسٹریشن ٹرانسفر کا جاری مینول سسٹم ختم ہوجائے گا۔
بائیو میٹرک نظام کو محکمہ نے ٹرانسپورٹروں اور موٹر ڈیلرز کے احتجاج اور مطالبات پر 2ماہ کے لئے معطل کیا تھا، موٹر ڈیلرز نے یک دم مہلت دئیے بغیر بائیو میٹرک نظام شروع کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا ان کے شوروم پر ہزاروں نئی امپورٹڈ گاڑیاں ہیں، ان کی فروخت ٹرانسفرکیلئے دو ماہ کی مہلت دی جائے، یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا تھا۔محکمہ ایکسائز کے سرکلر میں قرار دیا گیا ہے۔
23جنوری سے بائیو میٹرک سسٹم مستقل لاگو ہوگا جبکہ ہارڈ شپ کیسوں مالک کے بیرون ممالک ہونے، خواتین مالکان کے بیمار، معذور ہوجانے کی صورت میں خصوصی رعایت ہوگی، اس کے لئے بھی گاڑی کا نیا خریدار اس بابت 500روپے اشٹام پر بیان حلفی دے گا۔