طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کا اگلا دور 2 سے 3 روز میں ہوگا پروفیسر ابراہیم

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں اعتماد سازی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، رکن طالبان رابطہ کار کمیٹی


April 06, 2014
مذاکرات کامیاب ہونےسےعوام کا امن کا خواب پورا ہوجائے گا، پروفیسر ابراہیم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں کہ طالبان شوریٰ سے ان کے مسلسل رابطے ہیں امید ہے کہ آئندہ 2سے 3 روز میں براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات مثبت انداز میں اعتماد سازی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مذاکرات کامیاب ہونےسےعوام کا امن کا خواب پورا ہوجائے گا۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات میں کئی امور پر تفصیلی بات ہوئی، جس میں حکومتی تحویل میں موجود قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے معا ملے پر پیش رفت کے بعد مذاکراتی کمیٹی طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک مرتبہ پھر خفیہ مقام کی طرف روانہ ہوگی۔ اس سلسLے میں ان کے طالبان سے رابطے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ 2سے 3 روز میں طالبان شورٰی سے براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا جس میں طالبان کی قید میں موجود افراد کی بازیابی کی بات کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں