توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا


ویب ڈیسک January 16, 2023
(فوٹو فائل)

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری اور علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو حاضری کے لیے عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |