نیپال طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافر کی فیس بک لائیو ویڈیو وائرل

نیپال طیارہ حادثے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 4 کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک January 16, 2023
نیپال طیارہ حادثے میں 72 مسافر ہلاک ہوئے جس میں سے 68 لاشیں ملیں، فوٹو: فائل

نیپال طیارہ حادثے میں 72 میں سے 68 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ایک مسافر کی لائیو فیس بک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں طیارہ گرنے اور اس میں خوفناک آگ بھڑکنے کے ہولناک لمحات بھی عکس بند ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے طیارے کا ایک بدقسمت مسافر حادثے کے وقت فیس بک لائیو تھا اور اپنی منزل مقصود کے قریب پہنچنے پر خوش گوار احساسات کا اظہار کررہا تھا۔

اسی دوران اچانک طیارہ زمین بوس ہوجاتا ہے اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔ یہ ہولناک مناظر اور دل سوز چیخ و پکار فیس بک لائیو ویڈیو میں محفوظ ہوگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 68 افراد ہلاک






طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ لگنے اور پھر زمین بوس ہونے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

https://twitter.com/TurkeyUrdu/status/1614931389194899458?s=20&t=kiLveAYZPTZpTXXV0fzFfg

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں