پشاور میں ’’صحت کا انصاف‘‘پروگرام کا دسواں مرحلہ سکیورٹی سخت

شہر کی96 یونین کونسلوں کے 7 لاکھ سے زائد بچوں میں پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

صحت کا انصاف مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ فوٹو؛ فائل

''صحت کا انصاف''پروگرام کے دسویں مرحلے میں پولیو سمیت بچوں کی 9 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن جاری ہے۔


خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں جاری صحت کا انصاف مہم کے دسویں مرحلے میں 96 یونین کونسلوں میں7 لاکھ سے زائد 5سال سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی غرض سے ویکسی نیشن جاری ہے، اس سلسلے میں ہزاروں رضاکار گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کا عمل مکمل کررہے ہیں۔

صحت کا انصاف مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ضلعی انتظامیہ نے 144 نافذ کرتے ہوئے صبح 8 بجے ست شام 4 بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے، اس کے علاوہ ویکسی نیشن والے علاقوں میں 4 ہزار پولیس اہلکار اور قبائلی علاقوں کو ملانے والے راستوں پر ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
Load Next Story