مصر میں قبائلی تصادم کے دوران 23 افراد ہلاک متعدد زخمی

حالات پر قابو پانے کے لئے شورش زدہ علاقے میں پولیس کے علاوہ فوج بھی تعینات کردی گئی ہے


ویب ڈیسک April 06, 2014
دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ کی اور ایک دوسرے کے گھروں پر دستی بم پھینکے۔ فوٹو: فائل

مصر کے صوبہ اسوان میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق مصر کے جنوبی صوبہ اسوان میں النوبہ اور الھلائل نامی دو قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران بچوں نے ایک دوسرے کے گھروں کی دیواروں پر نازیبا کلمات لکھ دیئے جس نے تنازع کو مزید ہوا دی اور جھگڑا مسلح تصادم پر منتج ہوا۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ کی اور ایک دوسرے کے گھروں پر دستی بم پھینکے۔

دو روزہ تصادم کے نتیجے میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، حالات پر قابو پانے کے لئے شورش زدہ علاقے میں پولیس کے علاوہ فوج بھی تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر انتظامیہ نے قبائلی عمائدین سے ایک مرتبہ پھر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |