سمیڈا50ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے تیارکرےنائب وزیراعظم
یوسی کی سطح پر30ہزار روپے کی گرانٹ کوآئندہ بجٹ میںدگناکیاجائے،چوہدری پرویزالٰہی
نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائززڈیولپمنٹ اتھارٹی ''سمیڈا''کی گرانٹ دگنی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروںکی بحالی کیلیے سمیڈاکے تحت یونین کونسلوںکی سطح پر 30 ہزار روپے فی کس گرانٹ ناکافی ہے۔
اسے آئندہ بجٹ میں دگنا کیا جائے، ''سمیڈا''کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے اجلاس سے خطاب میںانھوںنے ہدایت کی کہ سمیڈااورانجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈملکر50ہزارمیگاواٹ کے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے بجلی کے منصوبے تیارکرکے منظوری کیلیے پیش کریں،
علاوہ ازیںانھوںنے سمیڈاکے حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ میںایس ایم ای ڈیولپمنٹ کے کام کوفعال بنانے کیلیے سمیڈاکے صوبائی سربراہ کی خالی اسامی کوپرکیاجائے،انھوںنے سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروںکی بحالی کیلیے سمیڈاکے تحت یونین کونسلوںکی سطح پر30ہزارروپے فی کس گرانٹ کوناکافی قراردیااورحکم دیاکہ آئندہ بجٹ میںاس گرانٹ کوکم ازکم دگناکیاجائے۔