گوگل نے وائٹ ہاوس کی توہين آميز فلم انٹرنيٹ سے ہٹانے کی درخواست مسترد

امریکی حكام نے توہين آميز فلم بنانے والے 55 سال کے مصری عيسائی كے خلاف تحقيقات كرنے كا اعلان كيا ہے۔


Online September 15, 2012
انٹرنيٹ كمپنی گوگل نے وائٹ ہائوس کی جانب سے متنازعہ فلم يوٹيوب سے ہٹانے کی درخواست مسترد كردی۔ فوٹو: فائل

انٹرنيٹ كمپنی گوگل نے وائٹ ہائوس کی جانب سے متنازعہ فلم يوٹيوب سے ہٹانے کی درخواست مسترد كردی۔

غير ملکی خبررساں ایجنسی كے مطابق وائٹ ہاؤس كے حكام نے گوگل كمپنی سے توہين آميز فلم ہٹانے کی درخواست کی تھی جس پر گوگل كمپنی کا كہنا تھا کہ ويڈيو قواعد وضوابط کے مطابق اب لوڈ کی گئی جس كو ہٹايا نہیں جا سكتا، كمپنی کے مطابق مصر اور ليبيا ميں امریکی سفارت خانوں پر حملے كے بعد بھارت اور انڈونيشياءميں ويڈيو كو سنسر كيا جارہا ہے، دريں اثناء امریکی حكام نے توہين آميز فلم بنانے والے 55 سال کے مصری شخص كے خلاف تحقيقات كرنے كا اعلان كيا ہے۔

واضح رہے کہ توہين آميز فلم بنانے والے مصری باشندے کو 2010ء ميں بينک فراڈ ميں سزا ہوئی تھی اور پچھلے سال جون میںضمانت پر رہا ہواتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |