رحیم یار خان میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے اور انہوں نے پڑوسی ملک سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی ہے، ڈی پی او رحیم یار خان


ویب ڈیسک April 06, 2014
ملزمان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں باردوی مواد برآمد کرلیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے بھونگ میں سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران شک کے شبے میں 4 افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو حراست میں لے لیا جب ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 9 کلو دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک سرکٹ، ریموٹ کنٹرول اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ میوہ ،رمضان ،پیہڑ دین نامی ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، وہ گیس پائپ لائن کو اڑانا چاہتے تھے اور اس سے قبل بھی وہ 2 مرتبہ گیس پائپ لائن کو اڑا چکے ہیں اور اس کی تربیت انہوں نے پڑوسی ملک سے حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |