ڈالر کے انٹربینک اور اوپن کرنسی ریٹ میں مزید اضافہ

متحدہ عرب امارات سے 3ارب ڈالر کی سہولیات ملنے کے باوجود ڈالر کو بریک نہ لگ سکا

( فوٹو: فائل)

آئی ایم ایف قرض پروگرام سے دوری، ترسیلات زر میں کمی کے رحجان اور 4.3ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ معیشت کو درپیش مشکلات کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور متحدہ عرب امارات سے 3ارب ڈالر کی سہولیات ملنے کے باوجود ڈالر کو بریک نہ لگ سکے۔


انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 41پیسے کے اضافے سے 228.56روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 19پیسے کے اضافے سے 228.34روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 238.75روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
Load Next Story