کراچی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو تشدد زخمی کرنیکا مقدمہ درج

کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارا


Staff Reporter January 16, 2023
کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارا

ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کامقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ اسامہ بن شعیب کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کامقدمہ الفلاح تھانے میں بیٹےسیدعبداللہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کےمطابق بیٹے سید عبداللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والد اسامہ بن شعیب بلدیاتی ایلکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے چیف پولنگ ایجنٹ ہیں اوریو سی ہنس آباد ناصرہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود تھے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارپیٹ کرنے لگے اور والد گھرگئے اور ان لوگوں نے والد کے منہ پرلاتیں مارنا شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کو بچانے کے لیے ان کے اوپر لیٹ گیا لوگوں کی تعداد 25 سے 30 کی تھی جنکو سامنے آنےپرشناخت کرسکتاہوں مجھ سے بھی مار پیٹ کی، دیگرلوگوں نے آکر ہمیں ان کے چنگل سے بچایا اور موقع سےہم نجی اسپتال گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کے سرپراور مجھے ہاتھ پراورجسم کے دیگرحصوں پر چوٹیں آئیں ہیں میرے والد کی حالت تشویشناک ہے لہذا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |