پنجاب میں ایم کیوایم کےخلاف اسٹیبلشمنٹ کی زیراثر جماعتوں کا پروپیگنڈا ناکام ہورہا ہے الطاف حسین
ہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے تاکہ پنجاب کے محروم عوام ایم کیوایم سے دور رکھا جائے، الطاف حسین
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی زیر اثر جماعتوں کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیو ایم پنجاب میں جڑیں مضبوط کررہی ہے ۔
لاہورمیں وسطی پنجاب اور لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفت گو کے دوران ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسٹیبلشمنٹ کی زیر اثر جماعتوں کا بہت اثر ورسوخ رہا ہے جنہوں نے ایم کیو ایم پر ملک دشمنی اور دہشت گردی سمیت کئی سنگین الزامات لگائے تاکہ پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے محروم عوام کو ایم کیو ایم سے دور رکھا جائے اور فرسودہ جاگیر دارانہ نظام برقرار رہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سچے نظریہ کو پھیلنے میں دیر لگتی ہے لیکن تمام تر سازشوں ،رکاوٹوں اور منفی پرو پیگنڈوں کے باوجود بالآخر سچ ہی پھیلتا ہے ، آج تمام تر سازشوں او رزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود پنجاب کے عوام ایم کیوایم کے سچے نظریہ کو مان کر اس کے قریب آرہے ہیں، اس کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اور اب غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں یہ شعور تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کوکس طرح تبدیل کیا جائے اور ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام خصوصاًنوجوان طبقہ میں اس شعور کا بیدار ہونا ہی ایم کیوایم کے نظریہ کی کامیابی ہے۔