چوہدری وجاہت کی خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک
میبنہ آڈیو میں پرویز الہی کے بھائی وجاہت حسین اور ان کے بیٹے ایک خاتون رکن اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے حسین الہی (ایم این اے) سے بات چیت کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ایک خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے کی بات کی جارہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر وائرل ہوگئی جس میں واضح طور پر خاتون رکن اسمبلی کو اغوا کیے جانے کی بات کی جارہی ہے۔
آڈیو کا مکمل متن:
چوہدری وجاہت حسین : ووٹ کاﺅنٹ ہوگا کہ نہیں؟
حسین الہی: جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا، اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں، انہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں لیکن اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔
چوہدری وجاہت حسین: تو ایک عورت غائب کردیں گے
حسین الہی: ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔
چوہدری وجاہت حسین: بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے۔
حسین الہی: مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں ، عورت کو ویکیشن پر بھیج دے۔
چوہدری وجاہت حسین: ہیں جی؟
حسین الہی: مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ویکیشن پر بھیج دے۔
چوہدری وجاہت حسین: اس کو غائب کرنے میں دس منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے۔