کراچی میں لاکرز ڈکیتی شہری لاکھوں روپے کے زیوارت و سامان سے محروم

ڈکیتی نشتر روڈ پر قائم نجی بینک میں ہوئی، ڈاکوؤں نے متعدد لاکرز توڑکر لاکھوں روپےکے طلائی زیورات وقیمتی سامان لوٹ لیا۔


ویب ڈیسک April 06, 2014
بینک لاکرز میں رکھی رقوم اور زیورات کے مالکان کا بینک کے باہر شدید ہنگامہ آرائی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

سولجر بازار کے علاقے میں ڈاکو نجی بینک کے تالے توڑ کر لاکرز سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کی واردات سولجر بازار کے علاقے نشتر روڈ پر پیش آئی جہاں ڈاکوؤں نے علی بھائی بلڈنگ میں موجود بینک کے 30 سے زائد لاکرز کاٹ کر ان میں موجود لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے لاکرز کے چوکیدار کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کی واردات کی۔


لاکرز ڈکیتی کے بارے میں جب رقوم اور زیورات کے مالکان کو علم ہوا تو مشتعل افراد نے بینک کے باہر جمع ہوکر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ بینک عملے نے انہیں یقین دلایا تھا کہ کوئی لاکر نہیں ٹوٹا لیکن اب بتایا جارہا ہے کہ ڈاکو 30 سے زائد لاکرز توڑ کر رقم، زیورات اور دیگر اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے ہیں، پولیس نے لاکرز کے چوکیدار کو حراست میں لے کرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں