پاک بھارت کرکٹ بحالی کا فیصلہ حکومتیں کریں گییوسف پٹھان

مقابلے دنیا دیکھنا چاہتی ہے، کرکٹرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے


Saleem Khaliq January 17, 2023
مقابلے دنیا دیکھنا چاہتی ہے، کرکٹرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے کہا ہے کہ دنیا پاک بھارت کرکٹ مقابلے دیکھنا چاہتی ہے مگر باہمی میچز کا فیصلہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو کرنا ہے۔

دبئی میں ویب سائٹ ''کرکٹ پاکستان'' سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مقابلے دنیا دیکھنا چاہتی ہے،ان سے کرکٹرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے، پڑوسی ملکوں کے پلیئرز ایک دوسرے کیخلاف کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں، شائقین بھی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں، باہمی کرکٹ کب ہوتی ہے یہ تو دونوں ملکوں کی حکومتوں کوطے کرنا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز اگر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوتے تو سب کھیل سے زیادہ لطف اندوز ہو سکتے تھے، اس لیگ سے ایسوسی ایٹ ملکوں میں بھی کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، یہاں کے نوجوان کرکٹرز کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہوئے اپنا کھیل نکھارنے کا بہترین موقع ملے گا۔

یوسف پٹھان نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں بھارت کا گرین شرٹس کیخلاف ریکارڈ اچھا ہے، کھلاڑی بہتر انداز میں دباؤ برداشت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ہمیشہ ایک ہی ٹیم جیتے مگر ماضی میں بھارتی ٹیم کا ریکارڈ اچھا رہا۔

یوسف پٹھان نے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی اچھے کرکٹرز رہے ہیں، اب بھی 2 یا 3بہترین پلیئرز موجود اور ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، البتہ ٹاپ پلیئرز اور بینچ میں کافی فرق ہے، بھارت کی بنچ اسٹرینتھ بھی بہت اچھی اور ہر کھلاڑی کا بہترین متبادل بھی موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں