کراچی میں سردی کی نئی لہر 21 اور 22 جنوری سے داخل ہوگی

کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 17, 2023
فوٹو:فائل

شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز میں 19 اور 20 جنوری کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے.

کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں