سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس نے گرفتار ملزم عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا


ویب ڈیسک January 17, 2023
سینئر وکیل لطیف آفریدی کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا (فوٹو فائل)

سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل پر وکلا کی ہڑتال

پولیس نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: پشاور؛ سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ملزم عدنان آفریدی نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں سینئر قانون دان عبداللطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں