بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج مشرقی ریاست آسام میں ہوگی جسے کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں 64 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پہلےمرحلےمیں ریاست آسام کے 14 میں سے پانچ حلقوں اور تریپورہ کی ایک سیٹ کے لیے پولنگ ہوگی۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ بھارت میں اب تک الیکشن چار بنیادی نقاط اقتصادی ترقی،مضبوط قیادت، بدعنوانی اور فرقہ پرستی کی بنیاد پرلڑا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کےنامزد امیدوار نریندرمودی کوالیکشن کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہاہے لیکن آسام میں کانگریس کی حکومت ہے اور اسے واضح کامیابی ملنے کا امکان ہے۔