لاہوریوں کو شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا

ملتان چونگی سے ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے


ویب ڈیسک January 17, 2023
ملتان چونگی سے ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

عنان قمر کا کہنا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لیکر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عنان قمر کا کہنا ہے کہ تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے ملکرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں