کیویز کیخلاف سیریز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

اہم کھلاڑی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر سیریز سے باہر

اہم کھلاڑی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر سیریز سے باہر (فوٹو: کرک انفو)

بھارت کے دائیں ہاتھ کے بلےباز شریاس آئیر انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ کمر میں چوٹ کے باعث دائیں ہاتھ کے بلےباز شریاس آئیر کو کیویز کے خلاف سیریز سے بایر کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انجری کے باعث انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) طلب کرلیا گیا ہے جبکہ انجری کی نوعیت اور صحتیابی کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: ایک حریف کیخلاف 10 سنچریاں، کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا


قبل ازیں سال 2021 کے دوران آئیر فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں انکی سرجری کی گئی تھی اور وہ 6 ماہ کے زائد عرصے تک ٹیم سے باہر رہے تھے۔

واضح رہے کہ شریاس آئیر کی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر رجت پاٹیدار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ایشان کشن، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت، ہاردک پانڈیا، رجت پاٹیدار، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، یوزویندرا چاہل، کلدیپ یادو، محمد شامی، محمد سراج اور عمران ملک
Load Next Story