کراچی بلدیاتی انتخابات جماعت اسلامی مزید 2 اور پی پی 1 یونین کونسل پر کامیاب

اورنگی ٹاؤن کی یوسی 6 کا رزلٹ جاری جبکہ یوسی عباس ٹاؤن میں دوبارہ گنتی پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب


ویب ڈیسک January 18, 2023
فوٹو فائل

جماعت اسلامی کراچی نے ضلع غربی اورنگی ٹاؤن کی یوسی 6 اور ضلع شرقی عباس ٹاؤن صفورہ ٹاؤن سے مزید دو یونین کونسلز جیت لیں جبکہ ضلع شرقی چینسر ٹاؤن کی یوسی 6 میں دوبارہ گنتی پر پی پی کے امیدوار فاتح قرار پائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے ضلع غربی کا رکا ہوا ایک یو سی کا رزلٹ جاری کردیا جس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار حاضر عمر یوسی 6 سے 4ہزار 252 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح یونین کونسل عباس ٹاؤن میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر جماعت اسلامی کے امیدوار 24 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اس سے قبل انہیں 18 ووٹ کے ساتھ ناکام امیدوار دکھایا گیا تھا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دوبارہ گنتی میں عباس ٹاؤن یونین کونسل کے منتخب ہونے الے چیئرمین حبیب الرحمن ممتاز عالم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی اور بد انتظامی نے انتخابی عمل کو دھندلادیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کی 2 نشستوں کی درست نتائج کے بعد بقیہ چھینی گئیں نشستوں کے نتائج بھی فوری جاری کیے جائیں۔

ضلع شرقی چنیسر ٹاؤن کی یونین کونسل 6 میں دوبارہ گنتی پر پی پی امیدوار فاتح

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ضلع شرقی کے چنیسر ٹاؤن کی یونین کونسل 6 میں دوبارہ گنتی کی صورت میں فاتح قرار پائے۔ قبل ازیں یہ نسشت جماعت اسلامی نے جیتی تھی۔ دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار چوہدری حامد کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

اُدھر جانب جماعت اسلامی کے کارکنان کا ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے آفس کے باہر احتجاج جاری ہے، اس دوران ڈپٹی کمشنر غربی نے جماعت اسلامی کے کونسلرز اور دیگر رہنماؤں کو حرارت میں لے لیا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے 2 بجے رزلٹ کی تصحیح کے لیے بلایا اور ہمارے رہنما و امیدوار ابوالضیا سمیت 2 کونسلرز کو حراست میں لے لیا جبکہ فارم 11 بھی واپس نہیں کیے۔

جماعت اسلامی نے اپنے گرفتار امیدواروں کی فوری رہائی اور فارم 11 واپس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے 235 یونین کونسلز کے نتائج میں پیپلزپارٹی 93 یوسیز کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی جس میں سے ایک یوسی دوبارہ گنتی میں پی پی کے نام ہوگئی جس کے بعد پی پی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 94 ہوگئی جبکہ ابتک جماعت اسلامی 87 یوسیز پر فاتح قرار پائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |