مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دو نام تجویز کردیے
پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام گورنر کو بھیج دیے
مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دو نام دے دیے۔
نگران وزیر اعلی کے تقرر کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے سید محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دے دیے۔
مذکورہ نام اپوزئشن لیڈر کی جانب سے سید محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کیے گئے، پی ڈی ایم قیادت سے منظوری کے بعد اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام گورنر پنجاب کو بھجوا دئیے گئے۔
محسن نقوی کا تعلق میڈیا سے جبکہ احد جیمہ سابق بیوروکریٹ ہیں اور اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ہیں۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آئینی وقت منگل 17 جنوری کی رات 10 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹٰ میں جائے گا اور پھر بھی اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ دیکھیں گے۔