طلاق سے پہلے فریقین ماہر نفسیات سے مدد لیں اسلامی فقہ اکیڈمی سوڈان

اسلامی فقہ اکیڈمی نے طلاق کے معاملات میں ماہر نفسیات سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک January 17, 2023
سوڈان میں طلاق کا فیصلہ کرنے سے قبل ماہر نفسیات سے شوہر کا معائنہ کرایا جائے گا؛ فوٹو: فائل

سوڈان کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے عالم عدیل حسن نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق سے پہلے ان کا نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جائے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سوڈان میں اسلامک فقہ اکیڈمی نے جوڑے کے درمیان طلاق کی ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طلاق کی ڈگری جاری کرنے سے قبل آخری امید کے طور پر ماہر نفسیات سے مدد لی جائے۔

اسلامی اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل عدیل حسن حمزہ نے مزید بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرنے سے پہلے شوہر کی نفسیاتی حالت جاننا بھی ضروری ہے۔

عدیل حسن حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک وجہ نفسیاتی مسائل بھی ہیں اس لیے طلاق کے خواہش مند جوڑوں کی بھی ماہر نفسیات سے سیشن کرانے چاہیے۔

اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ طلاق کے معاملات کی جانچ کرنے میں جلدی بازی نہ کی جائے اور تمام امور سے مکمل آگاہی اور جوڑے کو ملاقاتوں کا موقع دینے اور نفیساتی مسائل سمجھنے کے بعد ہی طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں