بانی پاکستان قائد اعظم کی نایاب تصاویر سامنے آگئیں
قائد اعظم کے ذاتی فوٹو گرافر کی لی گئی قیمتی تصاویر عوامی نمائش کیلیے پیش
قائد اعظم کے ذاتی فوٹوگرافر ضیاء الدین برنی کی بیٹی اور نواسی نے تمام قائد اعظم کی 200 یادگار تصویریں عوام کے سامنے نمائش کیلیے پیش کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے کیلئے موہٹہ پیلس میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں نئی نسل کو بابائے قوم کی زندگی اور آزادی کے سفر میں کی جانے والی جدوجہد سے روشناس کروایا گیا۔
قائد اعظم کے ذاتی فوٹوگرافر ضیاء الدین برنی کی نواسی ضرین باقر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی نایاب اور قیمتی تصاویر ہمارے خاندان کے پاس موجود تھیں جس کو ہم پورے پاکستان کے سامنے لانا چاہتے تھے کیونکہ یہ ملک وقوم کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستانیوں کو قائداعظم کی جدوجہد سے آگاہی دینا ہے جس سے طلبا بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد قائد اعظم کے پرسنل فوٹو گرافر تھے جنہوں نے یہ خوبصورت کام کیا اور مجھ سمیت تمام خاندان کو اس پر میں فخر ہے۔
نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کو دیکھ کر شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں سے وطن کی اہمیت اور اسکو آگے لے جانے کا عزم تازہ ہو جاتا ہے۔