بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

سوئی سدر گیس کمپنی نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک January 17, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے بارہ انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

سوئی سدر گیس کمپنی نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سوئی گیس حکام نے گیس پائپ لائن کی مرمت کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مرمت کا کام کل شروع کیا جائے گا، کام مکمل نہ ہونے تک کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور کارروائی میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں