آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیریز جیت لی

دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا

دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا (فوٹو: ٹوئٹر)

آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں محض 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 18 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔


پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 جبکہ کپتان بسمہ معروف 21 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ون ڈے 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story