بابراعظم کی ویڈیو لیک پی سی بی نے میڈیا پارٹنر پر تنقید کے نشتر چلادیئے

فاکس کرکٹ کی اسٹوری پر پاکستان کرکٹ بورڈ برہم


ویب ڈیسک January 18, 2023
فاکس کرکٹ کی اسٹوری پر پاکستان کرکٹ بورڈ برہم (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے والے معاملے پر آسٹریلوی نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فاکس کرکٹ کی اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمارا میڈیا پارٹنر ہے اسے بےبنیاد الزامات نظر انداز کرنے چاہیئے تھا کیونکہ اس پر بابراعظم کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

فاکس کرکٹ کی اسٹوری میں کپتان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو نازیبا میسجز کیے جبکہ جنسی تعلق بنائے رکھنے کے بھی سنگین الزامات لگائے۔ پی سی بی کے جواب پر ادارے نے ٹوئٹ حذف کردی لیکن خبر تاحال ویب سائٹ پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بابراعظم نے کیویز کیخلاف ''مفاد پرستانہ'' اننگز کھیلی؟ ٹوئٹر صارفین برہم

اس سے قبل بھی سال 2020 میں ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکا دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جو ثابت نہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں