حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی عمران خان

اس وقت نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن نہیں، عمران خان


ویب ڈیسک January 18, 2023
یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ کہ اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں۔ میری پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی۔ یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعلی بن جائیں یا وزارت اعلیٰ نہ چھوڑیں مگر انہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی۔ ہمیں وفاداری واپس دینا تھی اور وہ اس طرح ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں اور ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں