لاہور میں بچے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

ساندہ پولیس نے کمسن بچے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بلال نے 12 سالا لڑکے ایلیا کو آج صبح اپنے گھر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اسے بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی۔


ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ بچوں و خواتین سے زیادتی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Load Next Story