ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ 4 فوجی جوان شہید آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 18, 2023
(فوٹو فائل)

پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے پنجگور میں فائرنگ کی، جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیچ؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و بارود کا ذخیرہ برآمد

ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں