الیکشن کمیشن کا کراچی میں 6 یوسیز میں مبینہ انتخابی بے قاعدگیوں کا نوٹس

کمیشن نے تمام کیسز کو 23 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا

کمیشن نے تمام کیسز کو 23 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں 6 یونین کونسلوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 6 یوسیز کے نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ان تمام کیسز کو سماعت کے لئے 23 جنوری کو مقرر کر دیا ہے۔


ان یوسیز میں ضلع غربی میں اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 ، مومن آباد کی یوسی 3 اور منگھوپیر کی یوسی 12 جبکہ ضلع شرقی میں گلشن کی یوسی 1 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ROs، جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔
Load Next Story