خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وزرا نے دفاتر چھوڑ دیے

سابق صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش اپنے دفتر سے عمران خان کی تصویر اور پی ٹی آئی کا پرچم لے کر روانہ ہوئے

فوٹو اسکرین گریپ

گورنر کی منظوری ہوتے ہی پختونخواہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کابینہ ختم ہوگئی جس کے بعد صوبائی وزرا نے اپنے زیر استعمال دفاتر چھوڑ دیے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی کابینہ ختم ہونے کیساتھ ہی صوبائی وزرا نے دفاتر چھوڑ دیے۔ وزیر اعلی تعلیم کامران بنگش نے اپنے دفتر سے عمران خان کی پوٹریٹ اور پی ٹی آئی کا جھنڈا سامان اٹھا کر روانہ ہوئے اور جاتے ہوئے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ ملازمین کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم جس طرح خالی ہاتھ دفتر میں آئے ویسے ہی واپس گھر کو روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے


سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے بھی سرکاری دفتر میں آخری دن گزار کر دفتر چھوڑ دیا ، کابینہ کے دیگر وزرا نے بھی اسمبلی تحلیل کے بعد اپنے آنے دفاتر خالی کر دئیے۔

قبل ازیں صوبائی کابینہ کی تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس کے بعد 15 وزراء، 5 مشیروں اور 6 معاونین خصوصی کو سبکدوش کر دیا گیا۔

Load Next Story