انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے اضافے کے بعد 22890روپے کا ہوگیا
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 239روپے پر بند ہوئی
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے کے اختتام پر ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 25پیسے کے اضافے سے 228.90روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 41پیسے کے اضافے سے 229روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 239روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کو مطلوبہ شرائط پر عمل درآمد سے مشروط کرنے کے واضح پیغام, منفی معاشی اشاریوں اور تجارت وصنعتی شعبوں میں مایوسی بڑھنے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔
ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں کمی, سیاسی افق پر غیریقینی فضاء اور یومیہ بنیادوں پر معیشت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے ڈالر کے اوپن ریٹ میں اضافہ ہوا۔