شبمن گِل بین الاقوامی دن ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

بھارتی بیٹر نے یہ کارنامہ 23 سال اور 132 دن کی عمر میں انجام دیا

(تصویر: اے پی)

بھارتی بیٹر شبمن گِل نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبل سینچری اسکور کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر تین بیٹر بن گئے۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی بیٹر نے یہ کارنامہ 23 سال اور 132 دن کی عمر میں انجام دیا۔ شبھمن گِل نے 149 گیندوں پر 9 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 208 رنز اسکور کیے۔


ان سے پہلے یہ ریکارڈ اِشان کشن کے نام تھا جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 24 سال اور 145 دن کی عمر میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

گِل کی ڈبل سینچری کے بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 349 رنز بنائے۔

تاہم، نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کے شاندار 140 رنز کے باوجود 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
Load Next Story