عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر پر سماعت کل ہوگی


ثاقب بشیر January 18, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کردی، جس پر جمعرات 19 جنوری کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سماعت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان نے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف پٹیشن میں فل بنچ بنایا ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا اور پارٹی صدارت سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چلینج کیا ہے۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ دونوں درخواستوں سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا ، اس عدالت میں صرف 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں فل بنچ بننے کے بعد اس عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا ہے۔

عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف درخواست پر کل چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن چھپانے پر گزشتہ سماعت میں جج نے برہمی اظہار کیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ بیرسٹر علی ظفر جیسے سینئر وکیل سے اس کنڈکٹ کی توقع نہیں تھی ، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کو چھپانے سے متعلق کل جواب طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |