پی ایس ایل 8 شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا، شاہین شاہ آفریدی


Sports Reporter January 18, 2023
(فوٹو: فائل)

فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی کا کہناہے کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا، وہ اب ایک بارپھر میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔

بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کےلیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

ایکسپیرس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے شاہین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔

پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں