پہلا ون ڈے بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی
بھارت کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی
بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 12 رنز سے جیت لیا۔ میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔
شبمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 149 گیندوں پر 208 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔
کپتان روہت شرما نے 34 اور سوریا کمار یادیو نے 31رنز بنائے۔
ہنری شِپلے اور ڈیریل مچل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انتہائی سنسنی خیز انداز میں نیوزی لینڈ آخری اوور کی دوسری گیند پر 337 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔
سینچری اسکور کرنے والے مچل بریسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔مچل سنٹینر نے57 اور فن ایلن نے 40 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور شارد ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔