پنجاب حکومت نے سود کے کاروبار پر پابندی عائد کردی

ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے، پرویز الہیٰ


ویب ڈیسک January 19, 2023
فوٹو فائل

پنجاب حکومت نے نجی سود کے کاروبار اور لین دین پر پابندی عائد کردی۔

قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ پنجاب میں نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ 'سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے، نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے'۔


پرویز الہیٰ نے کہا کہ 'سود پر پابندی سے ہم اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں