ادارہ ہوابازی کی جانب سے لڑاکا طیاروں کے منفرد ماڈلز کی نمائش
میراج 3،ایف 86 سیبر، ایف104 اسٹار فائٹر اور ٹی 37 ٹرینرکے ماڈلزبھی شرکاکی توجہ کا مرکزبنے رہے، ہوابازی کورس بھی متعارف
ادارہ ہوا بازی کی جانب سے پاک فضائیہ کے گرجتے برستے طیاروں کے شانداراورمنفرد ماڈلزکی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
ادارہ ہوابازی کی نمائش کا ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں منعقدہ منفرد نمائش میں سی ون تھرٹی، پی سی تھری اورین، میراج 3،ایف 86 سیبر، ایف 104 اسٹار فائٹر اور ٹی 37 ٹرینرکے ماڈلزبھی شرکاکی توجہ کامرکز بنے رہے نمائش کے ساتھ ہی ساتھ ہوابازی کی ابتدائی تعلیم سے آگاہی کے لیے تین ماہ کا شارٹ کورس بھی متعارف کرایاگیا۔
آئی پی ایم ایس نائب صدر سید مسرت نے کہا کہ ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی سیکنڈری اسکول اور او لیول سے لے کرہائر ایجوکیشن لیول تک ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے پیشہ ورانہ افرادی قوت کے لیے کوشاں ہیں اس نمائش کا مقصد مستقبل کے معماروں کو نہ صرف ہوا بازی سے قریب کرنا ہے بلکہ ملک کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے۔
سی ای او ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ولی مغنی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے شرکا کوورچول ریالٹی فلائنگ، پیرا گلائیڈنگ سمیت فلائنگ سیمولیٹرز کے ذریعہ تفریح سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ نمائش میں مختلف جہاز کے ماڈلز دیکھ کر اگاہی حاصل ہوئی مستقبل میں پائلٹ بنی تو پہلے سے ہی معلوم ہوگا کہ سامنے والا طیارہ کونسا ہے، اس طرح کی تربیت سے شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔