بابر کے نچلے نمبرز پر کھیلنے میں حرج نہیں اظہرالدین
نوجوان بیٹر نیچرل اوپنر نہیں، قیادت کے بوجھ سے پرفارمنس پر فرق نہیں پڑا
ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کے نچلے نمبرز پر بیٹنگ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بھارت کے سابق کپتان اظہر الدین نے بھی پاکستانی قائد کو مشورہ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو گذشتہ دنوں دبئی میں خصوصی انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم اور محمد رضوان ابتدا میں زیادہ اوورز ضائع کرتے ہیں، پاکستان ٹیم کے کپتان نیچرل اوپنر نہیں ہیں،فارم کا مسئلہ ہو توانھیں رنز بنانے میں مشکل پیش آجاتی ہے، وہ اگر نچلے نمبرز پر بھی بیٹنگ کریں تو کوئی حرج نہیں۔
ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے بہتر بیٹر کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ویسے تو دونوں اپنے انداز کے پلیئرز ہیں اس لیے موازنہ نہیں بنتا، البتہ بھارتی بیٹر وسیع تجربے اور بہترین کارکردگی کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں، دیکھا جائے تو کوہلی تھوڑا بہتر ہیں، تینوں فارمیٹ میں قیادت کی وجہ سے مجموعی طور پر بابر اعظم کی کارکردگی زیادہ متاثر نہیں ہوئی مگر ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران وہ روایتی فارم کا مظاہرہ نہیں کر پائے۔
ایک سوال پر سابق بھارتی اسٹار بیٹر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ابھی بہت کم کرکٹ کھیلی ہے، پیسر کا وسیم اکرم سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
کھلاڑیوں کے کیرئیر زیادہ طویل نہ ہونے کے سوال پر اظہرالدین نے کہا کہ فارمیٹ اور سلیکشن کیلئے آپشنز زیادہ ہونے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کیونکہ کرکٹرز بیک وقت لیگز سمیت مختلف ایونٹس میں سرگرم ہوتے ہیں، ہمارے دور کا آج کی کرکٹ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، بہرحال اس وقت کرکٹرز کی کلاس تھی تو آج بھی اچھا کھیلنے والے کئی بڑے نام موجود ہیں۔
ایک سوال پر اظہر الدین نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل میسر میچز میں ٹیمیں کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گی، ابھی اس حوالے سے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دے سکتے۔
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے اظہر الدین نے کہا کہ لیگ میں کرکٹرز کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے اور مہارت میں بہتری لانے کے بہترین مواقع ملیں گے۔