مہنگائی کا طوفان مصر میں حکومت کا شہریوں کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ
مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے
مصر میں مہنگائی کے طوفان سے پریشان شہریوں کو حکومت نے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کو کرنسی کے ریکارڈ بحران کا سامنا ہے۔بدترین معاشی صورتحال کے باعث کھانے پینے کی عام اشیا خریدنا عام لوگوں کے لیے ناممکن ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مرغی کی قیمت 30 مصری پونڈ فی کلو سے بڑھ کر 70 مصری پونڈ تک جا پہنچی ہے جس کے بعد حکومت نے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ مصر میں مرغی کے پنجوں کو غذا کے بجائے پھینکنے والی چیز شمار کیا جاتا ہے اور اس کا کھانا انتہائی غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
عام شہریوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے حکومت کو اس مشورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔