یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر غائب

کمپنی رقم واپس نہیں کرتی ہے تو ہم اس معاملے کو عدالت لیکر جائیں گے، وکیل

کمپنی رقم واپس نہیں کرتی ہے تو ہم اس معاملے کو عدالت لیکر جائیں گے، وکیل (فوٹو: ٹوئٹر)

جمیکا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر غائب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھلیٹ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر غائب ہوگئے ہیں تاہم صرف 12 ہزار ڈالز باقی ہیں۔


بولٹ کے وکیل وکیل لنٹن پی گورڈن نے بتایا کہ اس اکاؤنٹ میں موجود پیسے اتھلیٹ کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی بچت تھی، انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی رقم واپس نہیں کرتی ہے تو ہم اس معاملے کو عدالت لیکر جائیں گے۔

دوسری جانب کنگسٹن میں قائم اسٹاکس اینڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سابق ملازم کی جانب سے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کا علم ہوا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
Load Next Story