سری لنکا سے شکست پر مایوس بھارتی شائقین کا یوراج سنگھ کے گھر پر پتھراؤ

چندیگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک April 06, 2014
فائنل میں یورراج سنگھ 21 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مایوس بھارتی شائقین نے یوراج سنگھ کے گھر میں شدید پتھراؤ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ٹیم کی جیت کی پہلے سے ہی تیاری کیے بیٹھے بھارتی شائقین کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر شدید مایوسی ہوئی اور اس غضے میں شائقین کی ایک بڑی تعداد چندیگڑھ میں یوراج سنگھ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور شدید پتھراؤ کیا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 6 وکٹ کے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنل میں یوراج سنگھ نے 21 گیندوں پر صرف 11 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |