سعودی عرب کا بغیر شرط کےمالی امداد نہ دینے کا عندیہ

براہ راست گرانٹ یا ڈپازٹ کے بجائے دوست ممالک پراصلاحات کرنے کیلیے زور دیا جائے گا، سعودی وزیر خزانہ


ویب ڈیسک January 19, 2023
ہم اپنے عوام پر ٹیکس لگا رہے ہیں توقع ہے دوسرے بھی ایسا کریں گے، سعودی عرب:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے مستقبل میں بغیر کسی شرط کے مالی امداد نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب بغیر کسی شرط کے براہ راست گرانٹس اور ڈپازٹس دیتا ہے لیکن اس پالیسی کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب براہ راست گرانٹس یا ڈپازٹس دینے کے بجائے دوست ممالک کو اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے گا۔

محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیوں میں تجارت کرنے کے لیے بات چیت کو تیار ہے۔ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسا ہی کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوست ممالک اپنے طورپر بھی کام کریں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اوردیگر خلیجی ممالک براہ راست مالی امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں