پولیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا
بھارتی اداکارہ کو ساتھی اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا
امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کرنے کے بعد انسانی بنیادوں پر رہا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شرلین چوپڑا کے وکیل نے کہا ہے کہ راکھی نے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، اسی لئے ان کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا گیا ہے اور شرلین چوپڑا اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کررہی ہیں۔
اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر آج صبح گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو حراست میں لیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے اشتراک سے بنائی گئی ڈانس اکیڈمی آج دوپہر 3 بجے لانچ کرنے والی تھیں تاہم انہیں تقریب سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔
شرلین چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے زریعے راکھی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس راکھی کے خلاف جھوٹے الزامات اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

BREAKING NEWS!!! AMBOLI POLICE HAS ARRESTED RAKHI SAWANT IN RESPECT WITH FIR 883/2022 YESTERDAY, RAKHI SAWANT'S ABA 1870/2022 WAS REJECTED BY MUMBAI SESSIONS COURT