بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی

ہندو انتہاپسندوں نے نفرت پھیلانے کیلیے مسلمان نام والی جعلی آئی ڈی استعمال کی


ویب ڈیسک January 19, 2023
مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگانے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو جلا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ان اکاؤنٹس پر ہندوؤں کے خلاف نفرت پر مبنی نعرے اور مواد شئیر کیا گیا۔



پوسٹس سامنے آنے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے اور لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔ آتشزدگی سے مسلمانوں کی دکانیں اور مکمل طورپر جل کر راکھ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی آگ لگانے والوں میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں