لاہور ٹیسٹ لیبارٹریز کے نرخ اور ڈاکٹرز کی فیس مقرر کرنے کی ہدایت

اسپتالوں کی ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کر دی ہیں، سرکاری وکیل


ویب ڈیسک January 19, 2023
(فوٹو : فائل)

ہائیکورٹ نے 15 روز میں پرائیویٹ ٹیسٹ لیبوں کے نرخ اور ڈاکٹرز کی فیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت، جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر کی درخواست پر سماعت کی۔

سی ای او ہیلتھ اور سیکریٹری ہیلتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ تمام پرائیویٹ لیبوں کے ٹیسٹ نرخ مقرر کر رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی فیس بھی مقررکر رہے ہیں۔ سرکاری وکیل کے مطابق اسپتالوں کی ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں