
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اسپورٹس پریزینٹر باؤنڈری لائن پر کھیل کی تازہ ترین صورتحال سے کمنٹیٹر کو آگاہ کررہیں تھی کہ اس دوران فیلڈر گیند کو روکنے کے لیے باؤنڈری پر ڈائیو لگاتا ہے اور زینب سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور گر جاتی ہیں۔
واقعہ کے بعد زینب عباس فوراً اٹھ جاتی ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ٹھیک ہیں! جس پر وہ جواب دیتی ہیں ہاں بچ گئے ہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
کیپ ٹاؤن اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے درمیان کے میچ کے دوران واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
"This is coming straight for us.." 🫣@ZAbbasOfficial, you good? 🤣@CapeTownCityFC your manager somehow avoided the contact! pic.twitter.com/32YPcfLCMf
— SuperSport 🏆 (@SuperSportTV) January 18, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔