وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن کونام بھیجنے سے انکار

اکرم درانی سے نگراں وزیراعلی سے متعلق مشاورت نہیں کی جائے گی، ترجمان پی ٹی آئی


Staff Reporter January 19, 2023
وزیراعلیٰ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا سکتے ہیں:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کےترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نہ تو اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو نگراں وزیراعلی کے لیے نام بھیجیں گے اور نہ ہی مشاورت کے لیے ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں مشاورت ہوئی تو اب پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا اکرم درانی کا چار سالوں کے دوران پارلیمان میں کیا کردار رہاہے جو ان سے مشاورت کریں۔ وزیراعلیٰ محمودخان ،نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کے لیے اسپیکر کو بھجواسکتے ہیں۔

کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وزیراعلی نے اسمبلی تحلیل کا عمل رکوانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعلی کے پی محمود خان نے اسے الزام قرار دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے بیان پرشدید تحفظات کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |